Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرناٹک ہائیکورٹ کے جج نے مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان قرار دیدیا

ریمارکس پر ہنگامہ- سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2024 03:26pm

سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارتی ریاست کرناٹک ہائی کورٹ کے سینئر جج کی جانب سے دوران سماعت مسلم اکثریتی علاقے کو ’پاکستان‘ کہنے پر از خود نوٹس لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ہائیکورٹ جج وداو یساچار سری شنندا مالک مکان اور کرائے دار کے درمیان تنازع کے ایک کیس کی سماعت کررہے تھے اور ایک موقعہ پر دوران سماعت انہوں نے بنگلورو شہر میں مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ دیا۔

مذکورہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بھارت کی سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج کے متنازع ریمارکس کا از خود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی ججوں کے بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ سے اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور سالیسٹر جنرل سے بھی کہا ہے کہ وہ عدالت کی مدد کریں اور اس معاملے کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

india