Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ بھٹ بھی ’جسم اور رنگت‘ پر تنقید سے نہیں بچ سکیں

جب اداکاری شروع کی تھی تو میں بہت موٹی تھی
شائع 20 ستمبر 2024 01:30pm

بالی ووڈ سپر اسٹارعالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی دنیامیں قدم رکھنے کےبعد ان کے وزن اور شکل وصورت پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی تھی۔

بھارتی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی میگااسٹار نے کہا کہ جب میں نے اداکاری شروع کی تھی تو میں بہت موٹی تھی اور میرا رنگ اور چہرے کے خدوخال بھی ہیروئنوں والے نہیں تھے۔ حالانکہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے مجھے اپنے اوپراعتماد تھا اور میں اپنے ظاہری لک پر مطمئن تھی۔ تاہم جب میں نے اداکاری شروع کی تو مجھےایک نئی صورت حال کا سامناکرنا پڑا، جس نے مجھے میرے خیالات بدلنے پر مجبورکردیا۔

کپل شرماشو: رنبیر کپور کی زندگی میں شامل لڑکی دیکھ کرعالیہ بھٹ کا ردعمل

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ امجھے اپنے کیریئرکی ابتدا سے ہی وزن اور شکل پر تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا گیا۔ اوریہ اسی کا اثر ہے کہ آج تک وزن کم ہونے کے باوجود میں اسے برقرار رکھنے کی جدو جہد کر رہی ہوں۔ میرے دوست مجھے ڈائٹنگ چھوڑنے کامشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لائف کو انجوائے کرو۔ لیکن میں اپنے آپ کے بالی ووڈ کے تقاضوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں۔

عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہیں ان کی عمدہ اداکاری کے اعتراف میں کئی ایوارڈ بھی دیے جا چکے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle