Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جویریہ عباسی نے شوہر سے پہلی ملاقات اور نکاح کی تفصیلات شیئر کردیں

اداکارہ نے منگل کو دوسرےنکاح کی چند سولوتصاویر اورویڈیوزپوسٹ کی تھیں
شائع 20 ستمبر 2024 12:27pm

پاکستان کی سینیئر ڈرامہ آرٹسٹ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے نکاح کی تفصیلات شیئر کر دیں۔

حال ہی میں جویریہ عباسی کا ایک مختصر سا کلپ وائرل ہورہا ہے۔ جس میں وہ اپنے نکاح اور اپنے شوہر عدیل احمد کے بارے میں پوچھی گئی تفصیلات کا جواب دے رہی ہیں۔

نکاح کے حوالے سے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان کا نکاح ابھی نہیں، بلکہ 15 مارچ کو گھر پر ایکی چھوٹی سی تقریب میں ہوا تھا۔

جویریہ عباسی نے اپنےدوسرے نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویرشیئر کردیں

اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوست کے گھررات کے کھانے پر ملے تھے،جہاں ہماری دوستی ہوئی، آہستہ آہستہ جب چیزیں آگے بڑھیں تو میں نے انہیں پسند کرنا شروع کردیا، پھر انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کردی۔

جویریہ عباسی نے کہا پھر میں عدیل کو اپنی فیملی سے ملوانے کے لیے لے گئی، خاص طور پر میرے بیسٹ فرینڈ اداکار شہود علوی، وہ ان سے ملے اور مجھے شہود نے کہا شادی کرلو، پھر میرے گھر والوں اور بیٹی نے بھی یہ ہی مشورہ دیا تو میں نے کرلی۔

شوہر کے پیشے کے حوالے سے جویریہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے وہ فوٹوگرافرہیں، لیکن ایسا نہیں ہے، وہ ایک بزنس مین ہیں ۔

جویریہ عباسی نے منگل کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پراپنے دوسرےنکاح کی چند سولوتصاویر اورویڈیوزپوسٹ کی تھیں۔ انہوں نے اس موقع پرگلابی اور سنہرےرنگ کا خوبصورت روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔

جویریہ عباسی نےاس سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ٹی وی کے ایک مارننگ شومیں اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے اس سے قبل اداکارشمعون عباسی سے 1997 میں پہلی شادی کی تھی۔ لیکن ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 2009 میں دونوں کے مابین طلاق ہو گئی۔

ان کی ایک پیاری بیٹی عنزیلہ عباسی ہے ۔ جس کی پرورش جویریہ نے کی اور 2023میں اس کی بھی شادی ہوچکی ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle