بالی ووڈ میں ’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ متعصَبانہ رویے کی بھینٹ چڑھ گئی
ہندوں انتہا پسندوں نے پاکستان کی ہٹ فلم ’ دی لیجنڈ آف مولاجٹ’ کی بھارت میں ریلیزرکوانے کی دھمکی دے دی۔
بھاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت نونریمان سنگھ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش نہیں ہونے دی جائیگی اور نہ ہی کسی پاکستانی اداکار کو بھارت کی فلموں میں کام کرنے دیا جائے گا۔
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اکتوبر میں بھارتی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
نونریمان سینا کے رہنما امیا کوپکر نے دھمکی آمیز بیان میں فواد خان کو پسند کرنے والوں کو بھارتی غدارقرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار فواد خان کوپسند کرنے والے بھارتی غدار ہیں۔
امیاکوپکر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فلم کمپنی کا پاکستانی فلم بھارت میں ریلیز کرنے کا اعلان اشتعال انگیز ہے۔ ہمارے رہنما راج ٹھاکرے کا حکم ہے کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دیا جائے اور ہم ان کے حکم پر عمل کریں گے۔ راج ٹھاکرے پاکستان اور مسلمان دشمن ہندوانتہا پسند تنظیم کے رہنما بال ٹھاکرے کا بھتیجا ہے۔
اداکار فواد خان اور ماہرہ خان پر مشتمل پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ’اکتوبر کو بھارت میں باضابطہ طور پر ریلیزکی جائے گی۔
فواد خان کی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 1979 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم ’مولاجٹ‘ کا ری میک ہے۔
بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اوراسے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
Comments are closed on this story.