کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے کو تیار، درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ شہر قائد میں سورج آنکھیں دکھانے کو تیار ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت میں معمولی اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں اس وقت مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
karachi
KARACHI HOT WEATHER
hot and dry weather
مقبول ترین
Comments are closed on this story.