Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرین میں بلا ٹکٹ گلہریوں کےسفر سے ریلوے حکام کی دوڑیں لگ گئیں

گلہریوں کو بسکٹ کا لالچ دے کر ٹرین سے بھگانے کی کوش کی
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2024 02:03pm

لندن کے علاقےگیٹوک میں دوگلہریوں نے ٹرین کا سفررکوادیا۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب گلہریوں نے گریٹ ویسٹرن ریلوے(جی ڈبلیوآر) پر صبح 8 بج کر 54 منٹ پرکیریڈنگ سے گیٹوک جانے والی ایک ٹرین پر چھلانگ لگادی۔ گلہریوں نے ٹرین میں دوڑنا شروع کر دیا اور مسافروں نے ان سے بچنے کی کوشش کی۔ تمام مسافر ٹرین سے بھاگے اور دوسری بوگی میں چڑھ گئے۔

ہوٹل کے کمروں میں چھپے کیمرے: خواتین کیسے بچیں؟

ٹرین کےمسافروں کا ریلوے ملازمیں سے کہنا تھا کہ، انہوں نے گلہریوں کو بسکٹ کا لالچ دے کر ٹرین سے بھگانے کی کوش کی۔ اس کے بعد جھاڑوکی مددبھی لی۔ مگر تمام کوششیں رائیگاں ثابت ہوئی۔

ریلوے منتظمین نے بعد ازاں سفر کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا۔

اس سلسلے میں جی ڈبلیو آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ رِیڈنگ سے گیٹوِک جانے والی صبح 8:54 کی ٹرین کو ریڈ ہل کے مقام پر دو گلہریوں کے بغیر ٹکٹ چڑھ جانے کی وجہ سے منقطع کردیا گیا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاف نے ان گلہریوں کو ریڈ ہل پر اتارنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ انہیں ٹرین سے جانے پر رضامند نہ کرسکے اور گلہریوں نے ٹرین چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

lifestyle