ٹرولنگ ہمارے رشتے کو کھا گئی، پستہ قد تاجکستانی گلوکار
تاجکستان سے تعلق رکھنے والے اور بگ باس فیم پستہ قد گلوکار و انفلوئنسرعبدو روزک نے منگنی کے چارماہ بعد حال ہی میں اپنی منگیتر امیرہ کے ساتھ اپنی شادی منسوخ کردی۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ کی گئی ایک تفصیلی گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے اس فیصلے پر اپنے احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ ان کے لئے ”جذبات کا زبردست امتزاج“ تھا۔ جب مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ میری شادی کینسل ہو گئی ہے، تو غم، مایوسی اور یہاں تک کہ ناکامی کا احساس بھی تھا۔ یہ قبول کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہے کہ جس چیز کے لئے آپ منصوبہ بندی کر رہے ہیں، خواب دیکھ رہے ہیں، اور جس کے لئے کام کر رہے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوگا، “وہ کہتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل
رپورٹ کے مطابق انہوں نےدونوں کے کے درمیان ”ثقافتی اختلافات“ کو بھی واضح کیا ، جو ان کے تعلقات کے لئے ایک مسئلہ بن گئے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے ہمارے تعلقات آگے بڑھتے گئے، ہمارے درمیان اختلافات مزید واضح ہوتے گئے۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ اس خلا کو پر کیا جائے۔ لیکن آخر کار مجھے احساس ہو گیا کہ ان ثقافتی اختلافات کا شامل ہونا ہماری شادی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جائے گا۔
وہ ثقافتی اختلافات کیا تھے؟ اس کی وضاحت کرتے ہوئے 20 سالہ عبدوروزک نے کہا کہ “ثقافتی اختلافات کا مطلب یہ ہے کہ مثال کے طور پر، ہمارے خاندان شادی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور اس ڈھانچے کے اندر ہمیں کیا کردار ادا کرنا چاہئے، اس میں اختلافات تھے۔ کچھ رسومات اور رسم و رواج جو امیرہ کی طرف سے اہم تھے وہ مجھ سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔
روزک نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اہل خانہ بھی قدرتی طور پر اس فیصلے کو لے کر افسردہ تھے۔وہ ہماری خوشیوں کا جشن منانے کے منتظر تھے تاہم ، وہ مستقبل کے لئے صحیح انتخاب کرنے کی اہمیت کو بھی سمجھتے تھے۔ آخر میں، دونوں خاندان وہی چاہتے تھے جو ہمارے لئے بہتر تھا، اور انہوں نےاختلافات کے ساتھ آگے بڑھنے کے بجائے الگ ہونے کے ہمارے انتخاب میں ہماری حمایت کی۔
بھارتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی منگیتر امیرہ نے یہ فیصلہ کیسے کیاتوان کا جواب تھا،امیرہ نے یہ فیصلہ بہت مشکل سے لیا۔ ان کے لئے سب سے زیادہ مشکل مرحلہ وہ تھا جس میں منگنی کا اعلان کرنے کے بعد ہمیں مسلسل ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے اس کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا اور میں اسے اس سے بچانا چاہتا تھا، آہستہ آہستہ یہ واضح ہو گیا کہ یہ ٹرولنگ ہمارے تعلقات کو ختم کر رہی تھی. فی الحال، ہم دونوں ایک دوسرے کو جذباتی طور پر ٹھیک ہونے کے لئے جگہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس تجربےسےروزک کو کیا سبق سیکھا؟ اس کے متعلق ان کا کہنا تھاکہ، کسی بھی رشتے میں بندھنے کے لیے محبت سے زیادہ مطابقت اہمیت رکھتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ شادی کرنے سے پہلے دونوں کےاقدار، ثقافتی رسومات اور توقعات ہم آہنگ ہوں۔ کیونکہ تعلقات صرف جذباتی رابطے سے کہیں زیادہ ہیں۔ محبت کے ساتھ ساتھ زندگی میں پیش آنے والے چیلنجوں کا مل کر ایک ساتھ حل کرنے کی صلاحیت کا ہونا بھی ضروری ہے۔
Comments are closed on this story.