Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

دنیا کا سب سے زیادہ ’کنیکٹڈ ایئر پورٹ‘ کون سا ہے؟

فضائی کمپنیوں اور ہوائی اڈوں کا ڈیٹا جمع کرنے والے بین الاقوامی ادارے او اے جی نے دنیا کے سو بڑے ایئرپورٹس کے فلائٹس...
شائع 20 ستمبر 2024 08:48am

فضائی کمپنیوں اور ہوائی اڈوں کا ڈیٹا جمع کرنے والے بین الاقوامی ادارے او اے جی نے دنیا کے سو بڑے ایئرپورٹس کے فلائٹس ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ جس کے دوران چھ گھنٹے کی ونڈو کے اندر آنے اور جانے والی پروازوں کے درمیان تمام ممکنہ کنیکشنز کی کُل تعداد کا حساب لگایا گیا۔

متحدہ عرب امارات کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ مشرق وسطیٰ کا سب سے زیادہ کنیکٹڈ ایئرپورٹ قرار پایا ہے۔ یو اے ای کی ٹریول انڈسٹری ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ مشرق وسطیٰ اور افریقا کا سب سے زیادہ کنیکٹڈ ایئرپورٹ قرار دیدیا گیا۔

فضائی کمپنیوں اور ہوائی اڈوں کا ڈیٹا جمع کرنے والے بین الاقوامی ادارے او اے جی نے دنیا کے سو بڑے ایئرپورٹس کے فلائٹس ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ جس کے دوران چھ گھنٹے کی ونڈو کے اندر آنے اور جانے والی پروازوں کے درمیان تمام ممکنہ کنیکشنز کی کُل تعداد کا حساب لگایا گیا۔

اس جائزے میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ مشرق وسطیٰ میں پہلے نمبر پر رہا۔ جبکہ قطر کا دوحہ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسرے، جوہانسبرگ ایئرپورٹ تیسرے، ریاض کا شاہ خالد ایئرپورٹ چوتھے اور مصرکا قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پانچویں نمبر پر رہا۔

ادارے کے ڈیٹا کے مطابق، ان ایئرپورٹس پر اترنے والی اور یہاں سے پرواز کرنے والی فلائٹس میں غالب حصہ بڑی ایئرلائنز کا تھا اوسطاً سرکردہ ایئرلائنز نے خطے کے دس بڑے ہوائی اڈوں پر تقریباً پچاس فیصد پروازیں چلائیں۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کم لاگت والے پہلے پچیس کیریئر ایئرپورٹ میگاحبس میں سب سے اعلٰی درجہ کا غیرایشیائی ہوائی اڈہ قرار دیا گیا۔

دنیا بھر میں اس حوالے سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نمبر ساتواں ہے جبکہ دوہزار انیس میں یہ انیس ویں نمبر پر تھا۔ ایئرپورٹ کے سب سے بڑے کیریئر ایمریٹس ایئرلائنز نے انتالیس فیصد فلائٹ شیئر حاصل کیا۔

UAE

dubai airport