Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل کا پاکستان کے امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف

خط میں بھارتی جنرل آفیسرنے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت کے عزم کو سراہا
شائع 19 ستمبر 2024 11:33pm

بھارتی فوجی کمانڈر بھی پاکستانی امن دستے کی پیشہ وارانہ مہارت کا معترف نکلے۔

بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے پاکستان کے امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا، خط میں بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں بلخصوص بریگیڈیئر شفقت اقبال اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور سیکٹر کمانڈر کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورس کمانڈرکی پہچان عالمی امن کی کوششوں میں قابل اعتماد کے طورپرپاک فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے، عالمی امن کو میں مدد کے لیے عالمی برادری کے ذمہ داررکن کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ بے گھرافراد کی حفاظت کی، پاکستانی دستے نے دن رات کام کیا، یہ کام پاکستانی امن دستوں کے لیے ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔

ISPR

DG ISPR