Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کیا یہ فرائیڈ چکن پیس ہے؟ حقیقت جان کر آپ کو دھچکا لگے گا

برطانیہ کی معروف بیکر نے ایسا کیک تیار کیا ہے جو چکن لیگ پیس جیسا دکھائی دیتا ہے۔
شائع 19 ستمبر 2024 10:57pm

آپ نے ایسے بہت سے شیف دیکھے ہوں گے جو اپنی مہارت سے آپ کو حیران کردیتے ہیں۔ بہت سی ڈشیں انتہائی لذیذ ہوتی ہیں۔ ایسی ڈشیں آپ کو یاد رہ جاتی ہیں۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ جو کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل ہوتا کچھ اور ہے۔

یہاں آپ جو فرائیڈ چکن پیس دیکھ رہے ہیں یہ چکن پیس نہیں بلکہ کیک ہے۔ جی ہاں، کیک۔ اس کیک کو تیار کیا ہے برطانیہ کی دائیتا پال نے۔ اس کیک کی تصویر کو اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا کیپشن ہے چکن یا کیک۔ چکن لیگ پیس دکھائی دینے والا آئٹم کیک ہے اور آپ بھی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

Viral Video

CHICKEN OR CAKE

DAYEETA PAL

CHOCOLATE FILLED CAKE