Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات، 7 افراد جاں بحق

فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس
شائع 19 ستمبر 2024 09:53pm

چارسدہ میں دیرینہ دشمنی کے بنا پر مخالفین نے فائرنگ ایک ہی گھر کے 4 افراد کی جان لے لی ۔

واقعہ تھانہ بٹگرام کی حدود کوٹک میں پیش آیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے جانبحق ہونے والے افراد میں باپ اور تین بیٹے شامل ہیں جبکہ واقعہ میں ایک راہ گیر بھی رخمی ہو گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب وادی تیراہ میں زمینی تنازع پر دو گروپوں کے درمیان بھی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق ایک فریق سے زرمہ جان اور معراج جبکہ دوسرے فریق سے عقل خان نامی شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

firing

KPK

KPK Police

BRUTAL KILLING