مشتعل افراد کا دفتر میں گھس کر لیسکو کے ایس ڈی او پر تشدد
معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، پولیس
لاہور میں مشتعل افراد نے لیسکوکے دفتر میں گھس کرایس ڈی او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعہ باغبانپورہ میں پیش آیا جہاں پر لوگ آپے سے باہر ہوگئے اور ایس ڈی او بلال کالونی ابراہیم ممتاز کوتشدد کا نشانہ بنایا۔
بشارت نامی شخص اپنے 10 ساتھیوں کے ساتھ ایس ڈی او کے دفتر آیا اور ملزمان نے ایس ڈی او کو گالیاں دی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ دفتری عملہ اوردیگر سائلین ایس ڈی او لیسکو کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے۔
نارمل ڈلیوری نہ ہونے پر سرگودھا میں 30 افراد کا اسپتال پر حملہ
متاثرہ ایس ڈی او نے اندراج مقدمہ کے لیے باغبانپورہ پولیس اسٹیشن درخواست دے دی، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہے۔ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
LESCO
مقبول ترین
Comments are closed on this story.