Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

روس کی ناراضی کے باوجود یوکرین کو بھارتی گولا بارود کی فراہمی جاری

مغربی یورپ کے ممالک کو بڑی شپمنٹ بھیجی جارہی ہیں جنہیں یوکرین روانہ کردیا جاتا ہے،
شائع 19 ستمبر 2024 05:54pm

روس کی ناراضی اور مخالفت کے باوجود بھارت نے یوکرین کی افواج کو، بالواسطہ طور پر، اسلحہ اور گولا بارود فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

یوکرین کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے بھارتی فیکٹریوں میں تیار کردہ گولا بارود کی بڑی کھیپیں یوکرین بھیجی جاتی رہی ہیں۔ روس نے کم از کم دو مواقع پر اس حوالے سے ناراضی ظاہر کی ہے۔

بھارت براہِ راست گولا بارود بھیجنے کے بجائے یورپی خریداروں کے ذریعے یوکرین کو ڈلیوری دے رہا ہے۔ یورپ کے کئی اداروں نے بھارتی اسلحہ ساز اداروں سے گولا بارود کی بڑی کھیپیں تیار کی ہیں جو مغربی یورپ کے ممالک سے یوکرین روانہ کردی جاتی ہیں۔

روس نے بھارتی اسلحہ اور گولا بارود یوکرین پہنچنے پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے اور کم و بیش گیارہ سرکاری اور دفاعی صنعتوں کے حکام کے بقول کریملن چاہتا ہے کہ بھارت یورپی ملکوں کے لیے گولا بارود کی شپمنٹ روکے مگر بھارتی قیادت ایسا کرنے سے انکار کر رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سال سے بھی زائد مدت سے بھارت یورپی ملکوں کو توپ کے گولے، دستی بم، گولیاں اور دیگر اشیا فراہم کر رہا ہے۔ بھارت کے اپنے قوانین کے تحت اسلحہ اور گولا بارود صرف خریدار ہی استعمال کرسکتا ہے۔

بھارت کی طرف سے آنے والی شپمنٹ مغربی یورپ کا کوئی بھی ملک یوکرین یا کسی اور ملک کو نہیں دے سکتا مگر بھارتی قیادت خود اپنے ہی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں :

مودی کے دورہ یوکرین سے بھارت کا دوغلا پن ایک بار پھر عیاں

بھارتی باشندے روسی فوج میں شامل ہو کر یوکرائن سے لڑنے لگے

روسی شہریت کا لالچ، ایک اور بھارتی یوکرین جنگ میں مارا گیا

Ukraine

INDIAN AMMUNITION

RUSSIA SHOWS DISGUST

VIA WESTERN EUROPE