Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

روس کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ہے، وزیراعظم
شائع 19 ستمبر 2024 04:36pm

شہباز شریف سے آج روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اوورچک اور انکے وفد کا وزیراعظم ہاؤس میں خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگلے ماہ اسلام آباد میں روسی وزیراعظم مشسٹن کے استقبال کے منتظر ہیں۔ روس کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ہے، پاک روس کیساتھ تجارتی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

نائب وزیراعظم اوورچک نے روس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون میں مزید توسیع پراعلیٰ سطحی وفد بھیجنے پر صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں فریقین نے باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

russia

PM SHAHBAZ SHARIF