Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپل شرماشو: رنبیر کپور کی زندگی میں شامل لڑکی دیکھ کرعالیہ بھٹ کا ردعمل

عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ کی فلم 'جگرا' کا گانا چل کڈیئے کوحال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے
شائع 19 ستمبر 2024 03:48pm

عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ’جگرا‘ کا گانا چل کڈیئے کوحال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اداکارہ، جو اپنی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں، 21 ستمبر کو دی گریٹ انڈین کپل شو کی پہلی قسط میں فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ان کے ساتھی اداکار ویدنگ راینا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

نیٹ فلکس نے بدھ کے روز قسط کا نیا پرومو جاری کیا۔

برقع پوش خاتون کی سلمان خان کے والد کو دھمکی

پرومو کی ابتدامیزبان کپل شرما نے کرن سے پوچھنے کے ساتھ کی کہ وہ عالیہ میں کیا دیکھتے ہیں؟ ’’کوئی دوست، بیٹی یا پھوپھی؟‘‘ جس پر کرن نے عالیہ کے ماتھے کو چومنے سے پہلے ہندی میں کہا کہ، میرے لیے وہ میری پہلی بیٹی ہے۔

یاد رہے کہ فلم سازکرن جوہر جڑواں بچوں یش اور روحی کے سنگل والد ہیں۔

فلم ساز نے یہ بھی کہا ، میں نے بہت سے لوگوں کو ان کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔ تاہم، میں اکیلا ہوں۔

اس کے بعد عالیہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ “میں کرن کے بارے میں ایک بات شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ وہ مضبوط چھٹی حس رکھتے ہیں۔ جب رنبیر کپور اور میں دوست بن گئے…’’ کرن نے ہنستے ہوئے اسے یہ کہتے ہوئے کاٹ دیا، “جیسے تم دوست بن گئے ہو۔

پرومو کے آخر میں کپل سنجیدہ نظر آئے اور انہوں نے عالیہ سے کہا ، میں آج آپ کو کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ رنبیر کی زندگی میں ایک لڑکی تھی۔ کیا میں اسے ابھی یہاں بلا لوں؟اس کے جواب میں عالیہ نےکہا کہ، آپ انہیں اس شو میں بلانے جا رہے ہیں ؟

اسی اثنا میں سنیل گروورساڑھی میں ڈفلی کا لباس پہنے ہوئے اسٹیج میں داخل ہوئے ، جسے دیکھ کر عالیہ ہنسنے لگیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle