Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عائشہ جہانزیب کیس : ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ڈاکٹرعمرعادل کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروائی گئی تھی
شائع 19 ستمبر 2024 03:21pm

لاہور کی مقامی عدالت میں اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق غیر مناسب گفتگو کے کیس میں ملزم ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے یوٹیوب چینل پر عائشہ جہانزیب سے متعلق انتہائی نامناسب گفتگو کی تھی، جس کے بعد اینکر پرسن نے سائبر کرائم کے تحت یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

شرجینا اور مصطفیٰ کی پریشانیاں، بھارت سے بڑی آفر آگئی

عائشہ جہانزیب کے مقدمے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے عمر عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔

یو ٹیوبر ڈاکٹرعمرعادل کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروائی گئی تھی، جس پر آج ضلع کچہری لاہور میں سماعت ہوئی۔

عائشہ جہانزیب کی طرف سے ایڈوکیٹ زین قریشی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ اینکر پرسن بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔

وکیل مدعی عائشہ جہانزیب نے استدعا کی کہ عائشہ جہانزیب ملزم عمر عادل کو جانتی تک نہیں، ملزم کی تمام گفتگو ریکارڈ کا حصہ ہے، اس لیے ملزم کی ضمانت خارج کی جائے۔

دوسری جانب عمر عادل کے وکیل نے استدعا کی کہ عمر عادل پر سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ عمر عادل پر اسی نوعیت کے دو مقدمے پہلے بھی درج ہوچکے ہیں۔جن میں ضمانتیں ہوچکی ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ، ہمیں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر ایک کیس میں ضمانت ہوئی تو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیں گے۔عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کرے۔

مدعی اور ملزم کے وکیل کی استدعا سُننے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عمر عادل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Celebrities

lifestyle