Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

اسلامک اسکالر کی ہئیراسپشلسٹ کے ساتھ گفتگو مداحوں کی توجہ کا مرکز
شائع 19 ستمبر 2024 02:52pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر مولانا طارق جمیل کی کچھ ویڈیوز شیئرکی ہیں جن میں وہ ڈاکٹر کے ساتھ بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ہئیراسپشلسٹ کو بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ گفتگو اور ان کا معائنہ کرتے دیکھا گیا۔

ایک اور ویڈیو میں مولانا طارق جمیل سر پر سرجیکل کیپ پہنے ہوئے ہیں اور اس دوران اپنے معالج کو 100 روپے کے نوٹ پر اپنا دستخط کر کے دے رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے اور کیا سروسز حاصل کی ہیں ان سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

Molana Tariq Jameel

Video Viral

hair transplant