Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برقع پوش خاتون کی سلمان خان کے والد کو دھمکی

سلیم خان جمعرات کی صبح ورزش کے لیے اپنے گھر کے قریب موجود تھے، انڈیا ٹوڈے رپورٹ
شائع 19 ستمبر 2024 02:31pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی اس وقت دی گئی جب وہ جمعرات کی صبح ورزش کے لیے اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق جب سلیم خان اپنی رہائشگاہ کے قریب سلمان خان کے ہمراہ صبح کی جاگنگ کے لیے نکلے ہوئے تھے، تو اس دوران ایک اسکوٹر پر سوار ایک مرد اور برقعہ پوش خاتون ان کے قریب آئے اور انہیں جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر دھمکی دی۔

برقع پوش خاتون کا سلمان خان کے والد سے کہا کہ کیا میں لارنس بشنوئی کو بھیجوں؟

دھمکی کے بعد ممبئی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا اور مرد اور برقعہ پوش خاتون کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد کو اس سے قبل سال 2022 میں بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ موسے والا جیسا کر دوں گا۔

Salman Khan

Salim khan

threats received

woman in burqa