Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کی دلچسپ باتیں شیئر کر دیں

وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کوئی بہت مشہوراور بڑی شخصیت ہیں۔
شائع 19 ستمبر 2024 02:10pm

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ وماڈل اور فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی کرینہ کپور نے اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی عادات اور باتوں کے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انکا بیٹاخود کو کوئی بہت مشہور اور بڑی شخصیت سمجھتا ہے۔

شوہر کی موت پر شاہ رخ نے کہا بیٹے کا خیال رکھوں گا، اب فون بھی نہیں اٹھاتا’

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ تیمور خان گھر سے جیسے ہی باہر نکلتےہیں تو میڈیا ان کی تصویریں بناتا ہے اور انہیں غیر معمولی کوریج دیتا ہے، جس کی وجہ سے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کوئی بہت مشہور اور بڑی شخصیت ہیں۔

کرینہ کپورنے مزید کہا کہ ایک بار تیمور علی خان نے مجھ سے کہا کہ میڈیا میری تصویریں بناتا ہے، میں مشہور شخصیت ہوں، اس پر میں نے تیمور سے کہا کہ نہیں آپ نہیں، میں مشہور شخصیت ہوں۔ میڈیا میری وجہ سے آپ کی تصویریں بناتا ہے۔

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ابھی بچے چھوٹے ہیں، ان چیزوں کو سمجھ نہیں سکتے، میں تیمور کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں کہ آپ ابھی کچھ نہیں ہو، آپ نے کچھ نہیں کیا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ تیمور کے ذہن میں ہے کہ وہ ایک دن مشہور ہوں گے۔ گو ان کے ذہن میں فلموں سے متعلق کچھ نہیں ہے۔ ابھی وہ صرف فٹ بال کے شوقین ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ اداکار سیف علی خان کی یہ دوسری شادی تھی۔

کرینہ کپور کے دو بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے تیمور علی خان 2016 اور چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان2021 میں پیدا ہوئے تھے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle