Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کرکٹر سے غیر مناسب رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر پر 20 سال کی پابندی

سابق سری لنکن کھلاڑی ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے، میڈیا رپورٹ
شائع 19 ستمبر 2024 02:02pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سابق سری لنکن کرکٹر خاتون کھلاڑی کے ساتھ غیر مناسب رویے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے خاتون کرکٹر کے ساتھ نامناسب سلوک پر سابق سری لنکن کرکٹر اور وکٹوریہ ویمن ٹیم کے سابق کوچ دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر دلیپ سمارا ویرا نے کرکٹ وکٹوریہ کے ساتھ منسلک رہنے کے دوران خاتون کرکٹر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جس کی بنا پر ان پر پابندی لگائی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر سابق سری لنکن کرکٹر کرکٹ آسٹریلیا یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے۔

کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ وکٹوریہ تمام کھلاڑیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کا پابند ہے اور غیر مناسب رویے کا شکار ہونے والی خاتون کرکٹرز کے آواز اٹھانے پر تعریف کرتا ہے۔

خیال رہے دلیپ سمارا ویرا نے 90 کی دہائی کی شروعات میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے، انہوں نے 2008 میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کرکٹ وکٹوریہ کے ویمن پروگرام کو جوائن کیا۔

former srilanka cricketer

faces 20 years ban