Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اسٹیج میرے لیے مندر ہے‘، ارجیت سنگھ مداح کی حرکت پربرہم ہوگئے

ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے
شائع 19 ستمبر 2024 01:47pm

بھارت کے مشہور گلوگار ارجیت سنگھ کی ایک ویڈیو سول میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جسمیں وہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے کسی مداح کے رکھے ہوئے کھانے کو ہٹا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجیت سنگھ ان دنوں اپنے بین ااقوامی دورے پر برطانیہ کے مختلف شہروں میں کنسرٹ کر رہے ہیں، جس سے ان کے مداح اور شائقین لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں ارجیت سنگھ نے لندن میں ایک میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا ، جس میں انکے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ کانسرٹ کے دوران پر فارم کر رہے تھے کہ اچانک ایک مداح کے اسٹیج پر رکھے ہوئےایک لنچ باکس پر ارجیت سنگھ ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسٹیج سے ہٹا دیتے ہیں اور ساتھ ہی یہ کہتے ہیں کہ معذرت یہ میرا مندر ہے، آپ یہاں کھانا نہیں رکھ سکتے، اس کے ساتھ ہی ارجیت کھانا اٹھا کر انتظامیہ کے حوالے کردیتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کو دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے گلوکار کے اس اقدام پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جسمیں ان کو سراہا جا رہا ہے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle