Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارزکو کتنی رقم پیش کی گئی؟ اننیا پانڈے کا حیرت انگیز انکشاف

اننت اوررادھیکا میرے بہت اچھے دوست ہیں
شائع 19 ستمبر 2024 12:48pm

بالی ووڈ کی نوجوان ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے نےایشیا اور بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹےاننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز کو شرکت کے لیےدیے گئے معاوضے سے متعلق اہم بیان دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے ایک حالیہ انٹرویو میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ان کی شادی ایک یادگار شادی تھی، جو مجھے مدتوں یاد رہے گی۔ میں نےاس شادی میں کھل کر انجوائےکیا تھا۔

ایمرجنسی’ کے تنازعہ میں گھری کنگنا رناوت کی مشکلات میں مزید اضافہ

بھارتی میڈیا کے مطابق اس انٹرویو میں اننیا پانڈے نے کہا کہ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ دولہا اور دلہن دونوں بہت زیادہ خوش اور پر جوش تھے اور انہوں نے تمام مہمانوں کا انتہائی پرجوش انداز میں خیر مقدم کیا تھا۔

جب اننیا پانڈے سے سوال کیا گیا کہ کیا شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے فنکاروں کو معاوضہ دیا گیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ، ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ میں یہ نہیں سمجھ پائی ہوں کہ اگر ہم بالی ووڈ اسٹارز نے شادی کی تقریبات میں ڈانس کیا تھا تو اس کایہ مطلب ہے کہ ہمیں اس کے پیسے دیے گئے تھے۔

اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ اننت اور رادھیکا میرے بہت اچھے دوست ہیں اور میں اپنے دوستوں کی شادی پر اسی طرح ڈانس کروں گی۔

یاد رہے کہ اس سال کی ابتدا میں اننت امبانی کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی تھی ، جو 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہی تھیں ، جس میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دنیا کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle