Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

باپ نے بیٹی کو فون اور ٹیبلٹ سے دور رکھنے کے لیے گھر میں کھلونا قلعہ بنا دیا

چین میں بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کا زیادہ استعمال ایک بہت بڑا مسئلہ ہے
شائع 19 ستمبر 2024 12:15pm
زانگ جوکے بنائے گئے کھلونے
زانگ جوکے بنائے گئے کھلونے

چین میں ایک والد نے اپنی بیٹی کو اسکرین کی لت سے بچانے کے لیے اپنے گھر کو ایک دلچسپ کھلونے کے قلعے میں تبدیل کر دیا۔ ہنان صوبے میں رہائش پزیر 35 سالہ زانگ جو کہ کے زینجن سے ہیں، انہوں نے اپنی بیٹی نینی کے لیے تقریباً 300 کھلونے بنائے ہیں۔

زانگ کا کہنا ہے: ”اگر میں اپنی بیٹی کو فون یا ٹیبلٹ استعمال کرنے سے منع کرتا ہوں تو اسے کچھ متبادل سرگرمیاں فراہم کرنی ہوں گی۔ کھلونے اس عمر کے بچوں کے لیے بہترین ہیں۔“

زانگ نے اپنی بیٹی کو اسکرین سے دور رکھنے کے لیے مختلف سرگرمیاں شروع کیں۔ انہوں نے گھر میں ایک چھوٹا ٹرین ٹریک بنایا، اور دروازے کو ٹیٹرس کے کھیل میں تبدیل کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کھیل باپ اور بیٹی دونوں کے لیے خاص ہے۔

ایک اور دلچسپ منصوبے میں انہوں نے دیوار کے پاور باکس کو ”مکی ماؤس کے سوراخ“ میں تبدیل کیا، جہاں مکی ایک آرام دہ صوفے پر بیٹھا نظر آتا ہے۔ زانگ نے اس جگہ کی ہر تفصیل کا خاص خیال رکھا۔

زانگ کی تخلیقات میں سب سے خاص چیز ایک 4 میٹر لمبی گلابی ڈریگن ہے، جو انہوں نے کچن کے رینج ہیڈ پائپ سے بنائی ہے۔ انہوں نے 3,000 گلابی فوم کے سکیل بھی لگائے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی بیٹی خوشی سے بولی: ”یہ ڈریگن مجھ سے لمبا ہے!“

ان کی تخلیقات کو آن لائن بہت پسند کیا جا رہا ہے، اور ان کے Douyin (چینی App) اکاؤنٹ ”کریٹو فن برادر“ پر 30 لاکھ سے زیادہ فالوئرز ہیں۔

چین میں بچوں اور نوجوانوں میں اسکرین کے زیادہ استعمال کا مسئلہ بھی ایک اہم موضوع ہے۔ اسی وجہ سے سائبر اسپیس انتظامیہ نے تمام موبائل ڈیوائسز کے لیے ایک ”نابالغ موڈ“ متعارف کرانے کا حکم دیا ہے، جو روزانہ کی اسکرین کا وقت عمر کی بنیاد پر دو گھنٹے تک محدود کرتا ہے۔

china

children

موبائل فونز

screentime