Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاسی مذاکرات کا اسٹاک مارکیٹ پر اثر، انڈیکس بلند ترین سطح پر جا پہنچا

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
شائع 19 ستمبر 2024 01:14pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

آج بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آ گیا ہے۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)