Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امکان مسترد کردیا

آزاد فلسطی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محمد بن سلمان کا انٹرویو
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2024 06:35am

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی کو اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جاسکتا جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی۔ وہ کہتے ہیں کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ بجائے خود بھی جرم ہے اور بہت سے جرائم کو راہ دیتا آیا ہے۔

ریاض میں سعودی مجلس شوری کا سالانہ اجلاس ہوا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خصوصی شرکت کی، خطاب میں محمد بن سلمان نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل یہی ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے اور اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر قابض و متصرف ہونے سے باز رکھا جائے۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں میں ایک آزاد و خود مختار ریاست قائم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی پالیسی غیر لچک دار ہے۔ اسرائیل کو فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرنا ہی پڑے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان بات چیت حتمی مرحلے میں تھی اور سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی تھی کہ حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اور اُس کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی باشندوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنا شروع کردیا۔

Israeli occupation

MUHAMMED BIN SALMAN

DE FACTO LEADER

PALESTINIAN STAT