Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمیں غلط فہمی تھی کہ مولانا مان جائیں گے، عرفان صدیقی

بنیادی نکات دو ہی ہیں،انہی کے گرد ترمیم ہوگی، لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2024 12:42am

آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں غلط فہمی تھی کہ مولانا مان جائیں گے، جوں ہی مولانا مطمئن ہو جاتے ہیں آئینی ترمیم لے آئیں گے۔

لیگی رہنما عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ابھی کسی دن اور معیاد کا تعین نہیں ہوا ہے، جوں ہی مولانا مطمئن ہو جاتے ہیں آئینی ترمیم لے آئیں گے، کیونکہ مولانا کے بغیر آئینی ترمیم ممکن نہیں ہے ، ہوسکتا ہے ستمبر کے آخر تک یہ معاملہ حل ہو جائے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا کا مسودہ پہلے مسودے سے ماورا ہوگا، بنیادی مسودے میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی ، مسودہ ایک ہی ہے بس مسودے کو کانٹ چھانٹ کر ٹھیک کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بنیاد نکات دو ہی ہے،انہیں کے گرد ترمیم ہوگی کہ کیا آئینی عدالت قائم کرنی ہے یا نہیں؟ اور کیا ججز کی تقرری کا میکنزم 18 ویں ترمیم تک لوٹانا ہے یا نہیں؟ آئینی عدالت بینظیر اور نواز شریف کا وژن ہے، پارلیمان نواز شریف کے خواب کی تعبیر کررہی ہے۔

Maulana Fazal ur Rehman

irfan siddiqui

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Constitutional amendment

26th Constitutional Amendment