Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں ہپو کا بچہ توجہ کا مرکز بن گیا

دو ماہ کا مُوڈ ڈینگ کھیلتا کودتا رہتا ہے، لوگوں کو دیکھ کر وہ خوشی سے پُھولا نہیں سماتا۔
شائع 18 ستمبر 2024 11:14pm

تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں دریائی گھوڑے (ہپو) کا بچہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مُو ڈینگ بہت نٹ کھٹ ہے، ہر وقت کھیلتا رہتا ہے۔ بچے اُسے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ اس ہپو کے بچے کو دیکھنے کے لیے لوگوں نے بڑی تعداد میں چڑھا گھر کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

چونبُری شہر کے کھاؤ کھیاؤ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والوں میں تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر ویک اینڈ پر ہپو کے انکلوژر کے سامنے کھڑے ہونے کا دورانیہ پانچ منٹ رکھا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہپو کے بچے کو دیکھ کر محظوظ ہوسکیں۔

ہپو کا یہ بچہ پِگمی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ دریائی گھوڑوں کی یہ نسل معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ دنیا بھر میں ایسے دو سے ڈھائی ہزار ہپو ہی باقی بچے ہیں۔ ہپو کی یہ نسل بچانے کے لیے دنیا بھر میں حکومتیں مختلف اقدامات کر رہی ہیں۔ شکار پر مکمل پابندی عائد ہے۔

Hippo

MOO DENG

KHAO KHEOW ZOO

LIMITED VIEWING