Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی قیمت میں معمولی ریلیف کا امکان، نیپرا میں درخواست دائر

سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت26 ستمبرکو ہو گی
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2024 05:55am

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں معمولی ریلیف متوقع ہے ، سی پی پی اے نے قیمت میں کمی سے متعلق نیپرا میں درخواست دائرکردی۔

درخواست کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 57 پیسے کمی کا امکان ہے، سی پی پی اے نے ماہ اگست کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی ہے۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 26 ستمبرکوسماعت کرے گی، نیپرا سماعت کے بعد قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

National Electric Power Regulatory Authority