Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

احتجاج کے دوران اداکارہ کا اسٹریٹ ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

موکشا نے کولکتہ کی جونیر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف اشتعال کا اظہار "اعضا کی شاعری" سے کیا۔
شائع 18 ستمبر 2024 10:10pm

کولکتہ کی جونیر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف مغربی بنگال اور بھارت کی دیگر ریاستوں میں احتجاج جاری ہے۔ یہ واقعہ 9 اگست کا ہے مگر میڈیکل کمیونٹی اور معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کا غصہ تھما نہیں ہے۔

کولکتہ میں احتجاج کے دوران بنگالی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ موکشا نے اپنے جذبات کا اظہار رقص کے ذریعے کیا۔ اسٹریٹ ڈانس کی یہ شاندار پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

موکشا نوجوان مگر منجھی ہوئی اداکارہ ہے۔ اُس کے اسٹریٹ ڈانس کو بھارت میں اور بھارت کے باہر بہت پسند کیا گیا ہے۔ لوگوں نے تبصروں میں کہا کہ ایک اداکارہ نے بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرکے ثابت کیا کہ کسی بھی کاز کے لیے کی جانے والی محنت واقعی قابلِ دید ہوتی ہے۔

social media

BENGAL ACTOR

MOKSSHA

STREE DANCE GOES VIRAL