Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نشے میں دھت ایس آئی او کی خاتون سے بدتمیزی

ڈی آئ جی ساؤتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس آئی او کو معطل کرکےانکوائری شروع کردی
شائع 18 ستمبر 2024 10:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ایس آئی او نے انتہا کردی اسلحہ کیس میں گرفتار ملزم کی ماں کو پیسے لے کر تھانے بلوایا اور نشے کی حالت میں خاتون سے بدتمیزی کی خاتون کا ویڈیو سامنے آیا تو ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس آئی او کو معطل کر دیا ۔

خاتون سےبدتمیزی کا واقعہ سول لائن تھانے میں پیش آیا۔ سول لائن انوسٹی گیشن ایس آئی او عبدالرشید نے آپریشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم پر تشدد کیا ، ملزم کی والدہ کو فون کرکے بیٹے کی چیخ وپکار سنائی اور تھانہ پیسے لانے کاکہا گیا ۔

ملزم کی والدہ تھانہ پہنچی تو ایس آئی او عبدالرشید پہلے ہی شراب کے نشے میں دھت اور ملزم کی ماں کاہاتھ پکڑ کرموڑ دیا، ملزم کی ماں پر تشدد اور کپڑے پھاڑ دیئے، ملزم کی ماں نے چیخ وپکار کی تو پولیس اہلکار ایس آئی او کے کمرے میں پہنچے، ملزم کی ماں خود کوبچاتے ہوئے تھانہ سے باہر نکل آئی۔

کراچی میں زیرحراست ملزم کی پراسرارموت، ایس ایچ او درخشاں معطل

مری: مبینہ طور پر نشے میں دھت ایس ایچ او کا شہری پر تشدد

ڈی آئ جی ساؤتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس آئی او کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

karachi

Karachi Police

Video Viral