Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بلاول اور محسن نقوی ایک ہی ڈرافٹ پر فضل الرحمان سے مل رہے ہیں، خواجہ آصف

ہمارا ٹارگٹ متفقہ مسودہ لانا ہے، وزیر دفاع
شائع 18 ستمبر 2024 08:26pm

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہی ڈرافٹ پر مولانا فضل الرحمان سے مل رہے ہیں، بلاول سے ہماری روزانہ کی بنیاد پر ملاقات ہورہی ہے، ہم ایک پیج پر ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بدھ کو پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد محسن نقوی کی سربراہی میں حکومتی وفد ان کے گھر جا پہجنچا تھا اور مختصر ملاقات کی تھی۔

عمران خان نے آئینی ترامیم پر فضل الرحمان کے کردار پر شک کا اظہار کردیا

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے میرا بہت قریبی تعلق ہے، ہمارا ٹارگٹ متفقہ مسودہ لانا ہے، ہمارے اور مولانا فضل الرحمان کے راستے جدا نہیں، ہم نے بہت زیادہ وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاست دان ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کوئی نہ کوئی گنجائش نکل آئے گی۔

ریٹائرمنٹ عمر میں توسیع پیکج کا حصہ ہی نہیں، جو پیکج گردش کر رہا ہے وہ عارضی ہے، وزیر قانون

خواجہ آصف نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر بانی پی ٹی آئی نے بھی دستخط کیے تھے، دنیا بھر کی جمہوریتوں میں آئینی عدالتیں موجود ہیں، عدالتوں پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے، 27 لاکھ کیسز تاخیر کا شکار ہیں، ہم کیسز حل کرکے عوام کیلئے آسانی کرنا چاہتے ہیں۔

Khawaja Asif

Bilawal Bhutto Zardari

mohsin naqvi

Maulana Fazal ur Rehman

26th Constitutional Amendment