Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مندر کا گھنٹہ نہ سہی، پیتل کا گھڑا ہی سہی!

کانپور میں ایک شخص مندر میں پوجا کے بعد واردات کرگیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
شائع 18 ستمبر 2024 07:50pm

بھارت کے شہر کانپور کے ایک مندر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مندر میں داخل ہوا، پوجا کی اور پھر پیتل کا گھڑا لے کر چلتا بنا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواب گنج کے علاقے میں چور نے پہلے اِدھر اُدھر دیکھا، گلی کے ماحول سے مطمئن ہونے کے بعد اُس نے پوجا کی، شِو لنگ پر پانی ڈالا۔ پانی کا گھڑا شِو لِنگ کے اوپر ہی رسی سے بندھا ہوا تھا۔

چور نے مندر کا گھنٹہ چرانے کی کوشش کی کیونکہ پیتل کا گھنٹہ خاصا وزنی تھا اور اُسے بیچنے پر اچھی خاصی رقم ہاتھ لگتی۔ جب گھنٹہ نہ ٹوٹا تو چور نے شِو لنگ پر لٹکا ہوا پیتل کا گھڑا ہی نکالا اور اپنے بیگ میں ڈال کر چمپت ہوگیا۔

Kanpur

MAN STAELS BRASS POT

SHIVA MANDIR

TRIED TO STEAL BELL