Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

جنید اکرم کا اپنا کام بند کرنے کا اعلان، تھکاوٹ یا پبلسٹی اسٹنٹ، وجہ سامنے آگئی

اب بند کرنے کا وقت آگیا ہے، جنید اکرم
شائع 18 ستمبر 2024 07:33pm

پاکستان کے معروف یوٹیوبر جنید اکرم اپنے کام سے تھک چکے ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر تشویش پھیل گئی ہے۔

اپنے تکیہ کلام ”کھلی ولی“ سے مشہور جنید اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کام سے متعلق مشقتوں کو ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک ویڈیو کیلئے انہیں مختلف شہروں اور ممالک کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے انگریزی میں کہا، ”I am completely burnt out“۔ یعنی میں مکمل تھک چکا ہوں۔ اور آخر میں کہا ، ”It’s time to switch off“، یعنی اب بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

جنید اکرم کی ویڈیو سامنے آںے کے بعد ان کے فالوورز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

تاہم، ذرائع نے آج ڈیجیٹل کو بتایا کہ جنید اکرم صرف کام سے بریک لے رہے ہیں، وہ تین سے چار ماہ بعد پھر سے کام شروع کریں گے اور ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔

جنید اکرم یوٹیوب پر 1.17 ملین سبسکرائبرز اور فیس بک پر 1.8 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان کے انٹرنیٹ لینڈ سکیپ پر سب سے زیادہ پہچانے جانے والے چہروں میں سے ایک ہیں۔

ان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو مدینہ کا ایک وی لاگ تھا، جس نے پانچ ملین سے زیادہ آراء حاصل کیں۔

انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنا پوڈ کاسٹ بھی پوسٹ کیا جس میں سیاست سے لے کر مقبول ثقافت تک ہر چیز کا احاطہ کیا گیا۔

انہوں نے 2022 میں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فوراً بعد عمران خان کا انٹرویو بھی کیا تھا۔

Pakistani Youtuber

Junaid Akram