Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

امریکا کیلئے آسانیاں نہیں، چین ٹف ٹائم دے رہا ہے، ٹرمپ کا اعتراف

بھارت کے وزیرِاعظم مجھ سے ملنے آرہے ہیں، مشیگن کے اجتماع میں بڑھک
شائع 18 ستمبر 2024 05:37pm

امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے معاملات پہلے جیسے آسان نہیں رہے۔ کئی ممالک ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ اِن میں بھارت اور برازیل بھی شامل ہیں تاہم سب سے زیادہ ٹف ٹائم چین دے رہا ہے جس سے نپٹنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑے گا۔

امریکی ریاست مشیگن کے شہر فلنٹ کے ٹاؤن ہال میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امپورٹ ٹیرف کی خلاف ورزی اور غلط استعمال کرنے والے ملکوں میں بھارت بھی نمایاں ہے۔ بھارت لیڈر زبردست ہیں۔ وزیرِاعظم نریندر مودی مجھ سے ملنے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیرِاعظم چار ملکی اتحاد ’کواڈ‘ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے 21 ستمبر سے 23 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے۔

بھارتی وزیرِاعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت پر مشتمل اسٹریٹجک اتحاد کواڈ کا سربراہ اجلاس ڈیلاویئر میں ہو رہا ہے۔ یہ واضح کہ ٹرمپ بھارتی وزیرِاعظم سے کہاں ملیں گے۔ ڈیلاویئر میں یا واشنگٹن میں؟

نریندر مودی سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات فروری 2020 میں ہوئی تھی جب وہ امریکی صدر کی حیثیت سے بھارت کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ اُن کے دور میں بھارت سے تعلقات بہتر ہوئے تھے اور انہوں نے چند معاملات میں بھارت کو رعایتیں بھی دی تھیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کا شمار بھی اُن ملکوں میں ہوتا ہے جو امریکا کی بالا دستی کا گراف نیچے لارہے ہیں۔ بھارت کا امریکا سے براہِ راست تصادم نہیں ہوا ہے تاہم تجارت اور دیگر معاشی معاملات میں بھارت اپنا وزن ڈال رہا ہے۔ وہ اپنے نالج ورکرز اور عمومی افرادی قوت کے ذریعے بہت کچھ منوانے میں کامیاب رہا ہے۔ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں چین کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی بھارت کی طرف جھکنا امریکا کی مجبوری ہے۔

ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کروانا چاہتا ہے، امریکی حکام کا دعوٰی

امریکا پر حملے کرنے کیلیے افریقا، مشرقِ وسطیٰ کے تارکینِ وطن فوج بنا رہے ہیں، ٹرمپ کا نیا شوشہ

ٹرمپ پر حملہ کرنے والا گورا نکلا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

TRUM TO SEE MODI

CHINA BIG THREAT

TOUGH TIME

INDIA TARIFF ABUSER