Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مخصوص نشستوں پر قانون سازی ، الیکشن کمیشن کا قانونی ماہرین سے مشورے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل پھر ہو گا
شائع 18 ستمبر 2024 05:20pm

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے محصوص نشستوں بارے شارٹ آرڈرکا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں سپریم کورٹ سے جاری 14ستمبر کے فیصلے پرغور کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق شارٹ آرڈر کا جائزہ لیا جبکہ مخصوص نشستوں پر پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پربھی غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر لیگل ایکسپرٹ سے ایڈوائس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا ۔

Election Commission of Pakistan (ECP)