Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اکتوبر میں بھارتی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

یہ فلم بھارت میں دسمبر 2022 میں ریلیز کی جانی تھی
شائع 18 ستمبر 2024 04:13pm

اداکار فواد خان اور ماہرہ خان پر مشتمل پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2‘ اکتوبر کو بھارت میں باضابطہ طور پر ریلیزکی جائے گی۔

یہ اعلان آفیشل انسٹاگرام پیج کے ذریعے کیا گیاہے، جس میں کہاگیاہےکہ ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی وراثت زندہ ہے! 2 اکتوبر 2024 سے ہندوستانی سینما گھروں میں سنیما کا شاہکار دیکھیں۔ ابھی اپنے ٹکٹ بک کرو!“

’لندن فیشن ویک‘ میں سدھو موسے والا کے گانے کی دھن پر ماڈلز کے جلوے

اس پوسٹ میں مزید اپ ڈیٹس کا بھی ذکر کیا گیا ہے ، پی ایس سنیما کی فہرستیں جلد ہی شیئر کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم ستمبر 2024 میں بھارت میں ریلیز کی جانی تھی۔

اس سے قبل یہ فلم بھارت میں دسمبر 2022 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن ہندو انتہائی دائیں بازو کے گروپوں اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،جس کی وجہ سے اس کی ریلیز منسوخ کردی گئی۔

بین الاقوامی کامیابی کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایک معروف بھارتی پروڈکشن ہاؤس ، ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ، 20 ستمبر ، 2024 کو ہندوستان میں فلم کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

entertainment

lifestyle