Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں و آفیشلز کیلئے 100 ڈالر فی کس انعام کا اعلان
شائع 18 ستمبر 2024 03:55pm

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین بگٹی نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی، ایشین چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے 100،100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا جبکہ خود بطور صدر فیڈریشن ڈیلی الائونس کی مد میں 500 ڈالرز ڈیلی وصول کررہے ہیں۔

چین میں ہونے والی ائیشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے کوریا کو ہرا کر برائونز میڈل جیتا جس پر چین میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے برانزمیڈل جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کو 100 ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ برانز میڈل جیتنے پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرسکیں۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو شکست

ذرائع کے مطابق صدر فیڈریشن طارق بگٹی چین میں قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے قیام و طعام کے ساتھ 500 ڈالرز ڈیلی وصول کررہے ہیں جبکہ گراؤنڈ میں پسینہ بہانے والے کھلاڑیوں کو صرف فی کس 100 ڈالرز انعام دے کر ٹرخا دیا ہے۔

صدر فیڈریشن اذلان شاہ کپ، دورہ یورپ اور چین کے دوران ڈیلی الاونس کی مد میں لاکھوں روپے سے اپنی جیب گرم کرچکے ہیں۔

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation

asian hockey champions trophy

phf

Asian hockey champions trophy 2024

tariq hussain bugti