Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کے انتقال کے بعد شگفتہ اعجازکا پہلا پیغام وائرل

یحیی صدیقی کا گذشتہ ہفتے 12 ستمبرکوانتقال ہوگیا تھا
شائع 18 ستمبر 2024 03:19pm

پاکستان کی سینیئر ڈرامہ ارٹسٹ شگفتہ اعجاز کا اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پرپہلا جذباتی پیغام وائرل ہوگیا۔

یہ یادگار پیغام شگفتہ اعجازنے اپنے آفیشیل انسٹاگرام ہینڈل پراپنے مرحوم شوہر کی ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کیا تھا

معروف پاکستانی ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے

ویڈیو میں ان کے مرحوم شوہر یحیی صدیقی بڑے پیار سے اپنی بیٹی کے بال بنا رہے ہیں۔

اداکارہ نے اس پوسٹ پر اپنے مرحوم شوہر کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

پوسٹ وائرل ہوتے ہوئے ہی شگفتہ اعجاز کے مداح ان کے شوہر کے لیے مغفرت کی دعا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیی صدیقی کا گذشتتہ ہفتے 12 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا۔ وہ پچھلے 5 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں، جبکہ ان دونوں کی دومشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle