Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد سے کراچی کیلئے بک کرائی گئی کار چھیننے والے 3 ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

ملزمان سے چھینی گئی ٹویوٹا کرولا برآمد کرلی گئی
شائع 18 ستمبر 2024 02:24pm

کراچی پولیس نے نادرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے کراچی کے لیے بک کرائی گئی کار چھیننے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے چھینی گئی ٹویوٹا کرولا برآمد کرلی گئی۔

نادرن بائی پاس کراچی سے گرفتار تینوں ملزمان نے حیدرآباد رینٹ اے کار سے کراچی کے لیے گاڑی بک کروائی تھی، ملزمان نے انڈس چوکی عمر بروہی گوٹھ کے قریب ڈرائیور کو زخمی کرکے کار چھینی، جس کا مقدمہ گلشن معمارتھانے میں درج ہے۔

پولیس کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد علی مغیری، سلیم کھوسو اور راہول کمار شامل ہیں۔

ملزمان محمد علی مغیری اور سلیم کھوسو ڈکیتی اور منشیات کے مقدمات میں اس سے قبل بھی جیل جا چکے ہیں، ملزمان سرقہ شدہ گاڑیوں کو گوادر میں جعفر نامی شخص کو فروخت کرتے ہیں۔

پولیس نے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے چھاپہ مارکارروائی شروع کردی۔

karachi

police

Car Theft

Northern Bypass