امریکا کی پندرہ سے زائد ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ موصول
خطوط بھیجنے والوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا
امریکا کی پندرہ سے زائد ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوئے ہیں۔
ایف بی آئی اور پوسٹل انسپکشن سروس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں، نبراسکا، کنساس، ٹینیسی اور اوکلاہاما سمیت دیگر ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ بھیجے گئے۔
خطوط بھیجنے والوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا تاہم انہوں نے خود کو امریکی باغیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والی فوج قرار دیا ہے۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ پیکٹ میں مشتبہ مواد کیا تھا لیکن نبراسکا کے حکام کے مطابق خطوط میں موجود مواد نقصان دہ نہیں ہے۔
America
مقبول ترین
Comments are closed on this story.