Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

سونیا مشال کے گھر بیٹی کی ولادت

اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی بیٹی کی پیدائش کی خبردی
شائع 18 ستمبر 2024 12:48pm

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکاونٹ پراپنی بیٹی کی پیدائش کی خبردی۔

اس پوسٹ کے مطابق اداکارہ کے گھر 12 ستمبر 2024 کو بیٹی ہوئی تھی۔

زینب شبیر نے شوبز انڈسٹری میں کیوں قدم رکھا؟ وجہ بتا دی

اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ہاتھوں کی تصویر شئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری پیاری بیٹی ہماری زندگی میں جادو بھرنے آگئی۔

سونیا نے اپنی بیٹی کا نام بھی شیئرکیا، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں واقعی جنت کے ایک ٹکڑے ’زیوا صوفی‘ سے نوازا ہے، الحمد للّٰہ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ، مما اور پاپا آ پ کی محبت میں گرفتار ہیں، کیونکہ آپ بالکل پرفیکٹ ہیں۔

اداکارہ سونیا مشال کا نکاح فروری 2022ء میں انتہائی سادگی سے ہوا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle