Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’لندن فیشن ویک‘ میں سدھو موسے والا کے گانے کی دھن پر ماڈلز کے جلوے

سوشل میڈیا پر مداح خوشی سے جھوم اٹھے
شائع 18 ستمبر 2024 12:24pm

پنجابی ریپر اور گلوکار آنجہانی سدھو موسے والا کو لندن فیشن ویک 2024 میں خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

نیبوجسا لیبل کی جانب سے ایک فیشن شو کے دوران ماڈلز رن وے پر موجود تھیں، جب کہ بیک گراونڈ میں آنجہانی آرٹسٹ کا مشہور گانا 47 بج رہا تھا۔ اسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر مداحوں نے محبت کے پھول نچھاور کر دیے ہیں۔

بھارتی مسلم کامیڈین کوجان سے مارنے کی دھمکی، دہلی سے ممبئی واپسی پرمجبور

لیبل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پربھی ویڈیو کو ری شیئر کیا اور اس کے کیپشن میں لکھا ، “ثقافت کے لئے ، بڑے پیمانے پر۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر رد عمل کا اظہار کیا اور مرحوم گلوکارپرمحبت کی بارش کردی۔

یاد رہے کہ 47 کو سدھو موسے والا نے گایا ہے ،جس میں برطانوی ریپر مسٹ اور اسٹیفن ڈان بھی شامل ہیں۔ اسٹیل بینگلز کا تیارکردہ یہ گانا 10 اکتوبر ، 2019 کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر 80 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر 80 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle