Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمل سے متعلق نادیہ خان کے بیان پرحبا بخاری ’جاگ اٹھی‘

نادیہ خان نے اپنے ایک شومیں حبا کے مبینہ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا
شائع 18 ستمبر 2024 11:26am

پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی حبا بخاری اور اریز احمد ان دنوں نادیہ خان کے ان کے حمل سے متعلق دی گئی خبروں کے بعد ان ہیں۔

نادیہ خان نے اپنے ایک شومیں حبا کے مبینہ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ کہہ کر اپنا دفاع کیا کہ اریز نے خود ان کے ساتھ یہ خبر شیئر کی اور انہیں اس خبر کو چھپانے کے لیے نہیں کہا تھا۔

آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں زیر گردش

حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش حمل کی خبروں پر اب اپنے اپنے انداز میں جواب دیا ہے۔

حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل کے حالیہ وی لاگ میں کہا کہ لوگوں صرف چند لائکس اور ویوز کی خاطر شوبز شخصیات کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

حبا بخاری نے خبروں کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی افواہوں کے عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔

آریزاحمد نے کہا کہ یوٹیوب پر ہمارے متعلق پھیلائی گئی خبروں کے مطابق ہر سال ہمارے ہاں ایک بچہ ہو جاتا ہے اور اب تک ہمارے 6 سے 7 بچے ہوچکے ہیں۔

حبا نے لوگوں سے ان کے اخلاق کے بارے میں بھی سوال کیا کہ وہ کسی کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ یہ افواہیں ہمارےلیے تکلیف دہ ہیں اور انہیں پھیلانے والے لوگوں کو سوچنا چاہئے کہ ہم بھی ان کی طرح جیتے جاگتے انسان ہیں اور ہماری زندگی بھی ان خبروں اوربیانات سے متاثرہوتی ہے۔

واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی اور دونوں ایک خوشگوارزندگی گذاررہے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle