Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پیاز کی درآمد میں مشکلات، پاکستان میں پیاز کی قلت اور قیمت میں اضافے کا خدشہ

تاجروں نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا
شائع 18 ستمبر 2024 10:09am

ٹیکس اور ڈیوٹی کے باوجود چمن کے تاجروں کو افغانستان سے پیاز کی درآمد میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس کے باعث پاکستان میں پیاز کی قلت اور قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

درآمد کنند گان کے مطابق گڑنگ چیک پوسٹ اور شیلا باغ چیک پوسٹ پر پیاز اور انگور سے لدے ٹرکوں کو روکا جا رہا ہے، کلیئرنس کے لیے 5 ہزار روپے اضافی طلب کیے جا رہے ہیں۔

تاجروں نے پیاز کی درآمد آسان بنانے کے لیے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان میں پیاز کی قیمت ڈیڑھ سو روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، درآمدات میں تعطل سے قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

afghanistan

karachi

onion

onion import