جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کو اغوا کرلیا
سندھ کے شہر جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کو اغوا کرلیا، جس کے بعد مغویوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
جیکب آباد پولیس کے مطابق واقعہ جیکب آباد شکارپور کے سرحدی علاقے کیرتھر کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے روڈ پر پتھر رکھ کر کار کو روکا اور نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا، ضلع بھر سے مغویوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
اہل خانہ کے مطابق گاؤں عبدالصمد خارانی کا رہائشی مغوی صدام خارانی لاڑکانہ سے واپس جیکب آباد آرہا تھا کہ مغوی صدام خارانی کی کار کھاہی میں گری پڑی تھی۔
تھانہ محمد پور پولیس کے مطابق نوجوان صدام شکار پور کے جہان واہ تھانے کی حدود سے اغوا ہوا ہے، مغوی کے اہلخانہ کے ساتھ ڈاکوؤں کا پیچھا کررہے ہیں۔
دوسری جانب ٹھل کے صدام بھٹی اور جیکب آباد کے نوید لاشاری تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔
Comments are closed on this story.