بھارتی مسلم کامیڈین کوجان سے مارنے کی دھمکی، دہلی سے ممبئی واپسی پرمجبور
بھارتی کامیڈین اور مشہورریالٹی شوبگ باس 17کے فاتح منورفاروقی حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے دہلی گئے تھے، لیکن دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں دہلی سے ممبئی واپس لوٹنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منور فاروقی انٹرٹینرز کرکٹ لیگ کے لیے دہلی گئے ہوئے تھے۔ جہاں انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔ جس کے بعد وہ ممبئی چلے گئے۔
بھارتی اداکاربھی پاکستانی ڈرامے کے سحرمیں گرفتار
بھارتی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیوں کی اطلاع ہفتے کی رات موصول ہوئی۔
پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں اسٹیڈیم میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی تھی، جہاں دومقامی ٹیموں ہریانوی ہنٹرزاورممبئی ڈسپیٹرز کے درمیان میچ ہونے والا تھا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش کا عمل چاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال منور یا بی ای سی ایل کی انتظامیہ کا اس ضمن میں کوئی بیان سامے نہیں ایا ہے۔
رپورٹ کایہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل ایونٹ کے ایک اور کھلاڑی الوش کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی جاچکی ہے، جو منور فاروقی کی مخالف ٹیم کی طرف سے کھیلنے جا رہے تھے، جس کے بعد اسٹیڈیم کو خالی کرادیا گیا تھا اور داخلی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ منور فاروقی ایک عرصے سے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم کے نشانے پر ہیں اور اگر ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا جائزہ لیا جائے تو وہ اب بگ باس17 کے بعدایک ویب سیریز“فرسٹ کاپی“ کے ذریعے ایکٹنگ ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ منور اس کی شوٹنگ کے لیے کافی عرصے سے مصروف ہیں۔
Comments are closed on this story.