Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

کرپشن کا الزام: بجلی تقسیم کار کمپنی کے 2 ملازمین گرفتار

ملزمان نے گرڈ اسٹیشن کے آفیشل بینک اکاؤنٹس سے خطیر رقم غیر قانونی طور پر نکالی تھی
شائع 17 ستمبر 2024 08:42pm

سیالکوٹ میں ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث بجلی تقسیم کار کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ملزم ایکسین اطہر شہزاد اور اکاونٹ آفیسر راحیل مرزا نے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے گجرات اور سیالکوٹ گرڈ اسٹیشن کے آفیشل بینک اکاؤنٹس سے خطیر رقم غیر قانونی طور پر نکالی تھی۔