Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب

اجلاس کل شام 5 بجے سپریم کورٹ بارکےآڈیٹوریم میں ہوگا
شائع 17 ستمبر 2024 08:32pm

حکومتی مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج کے معاملے پرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

اجلاس کل شام 5 بجے سپریم کورٹ بارکےآڈیٹوریم میں ہوگا جس کے لئے تمام وکلاء نمائندہ تنظیموں کودعوت نامہ جاری کردیاگیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے مطابق اجلاس میں حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بحث کی جائے گی، جبکہ مجوزہ ترامیم کے تحفظات پر حکومت سے وضاحت بھی طلب کی جائے گی ۔

Supreme Court Bar Association

Constitutional amendment

bar associations

proposed constitutional amendments