Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول پرنسپل کی بھائی کے ساتھ ملکر 5 طلبہ سے جنسی زیادتی

پولیس نے ہاسٹل اور اسکول کو سیل کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا
شائع 17 ستمبر 2024 08:17pm

جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار میں پبلک شاہین فورس اسکول کے پرنسپل اپنے بھا ئی کے ساتھ ملکر پانچ معصوم طلبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کاشکار کرتے رہے۔

ایس ایس پی جعفرآباد فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عطا الرحمن ترین کے مطابق پولیس نے ہاسٹل اورا سکول کو سیل کرکے مظفر آباد کے رہائشی پرنسپل ندیم احمد اور اس کے بھائی کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق 3 طلبہ سے جنسی زیادتی کی میڈ یکل رپورٹ میں تصدیق بھی ہو گئی ہے، جنسی زیادتی ہونے والوں کی تعداد اس وقت پانچ ہے جبکہ اس میں اضافہ بھی ممکن ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مدرسہ میں چاقو کے زور پر 2 اساتذہ کی 14 بچوں سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ایس ایس پی جعفرآباد کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبہ کے ساتھ ایک مرتبہ نہیں کئی بار جنسی زیادتی کی گئی ہے، زیادتی کا شکار ہونے والے طلبہ کا تعلق اوستہ محمد صحبت پور اور سندھ ہے جن کی عمریں 10 سے 12 سال ہے۔

بلوچستان

Rape

Rape Case