Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرتضیٰ وہاب بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر، نوٹیفکیشن جاری

مرتضی وہاب ترجمان کے طور پر اپنی ذمے داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے
شائع 17 ستمبر 2024 07:16pm

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے مرتضیٰ وہاب کی بطور ترجمان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جبکہ پیپلز پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضی وہاب ترجمان کے طور پر اپنی ذمے داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بطور ترجمان پارٹی چیئرمین تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Murtaza Wahab

Bilawal Bhutto Zardari